ماہرین فلکیات نے ایک عجیب و غریب سیارے کا کھوج لگایا ہے جس کے ایک نہیں بلکہ تین سورج ہیں ۔
عالمی ماہرین فلکیات کی ایک ٹیم کے مطابق یہ سیارہ جس کا نام’ ایچ ڈی ۔ ون تھری ۔ ون تھری ۔ نائن نائن ۔ اے بی‘رکھا گیا ہے ۔ نظام شمسی سے بھی خا صا دور واقع ہے اور اس کے ایک نہیں بلکہ
تین تین سورج ہیں ۔
یہ سیارہ زمین سے تین سو چالیس نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے اور ماہرین کے مطابق یہ سیارہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ سال قبل وجود میں آیا ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کائنات میں دو سورج رکھنے والے سیارے تو بہت ہیں تاہم تین یا زائد سورج کے حامل بہت کم سیارے ہیں